افسوس! اب حسینہ معین کی آواز نہیں سُن سکوں گی: ثمینہ پیرزادہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں یقین نہیں آرہا کہ وہ اب حسینہ معین کی آواز نہیں سُن سکیں گی۔ثمینہ پیرزادہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ ’حسینہ معین میری زندگی کی ایک ایسی شخصیت تھیں، میں نے جن کا احترام کیا، جن کی تعریف کی اور جن کو خوب پسند بھی کیا۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ میں اب دوبارہ آپ کی آواز نہیں سُن سکوں گی، ڈرامہ کی اسکرپٹس پر آپ سے تبادلہ خیال نہیں کرسکوں گی۔‘اُنہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کو ہمیشہ یاد کروں گی۔‘واضح رہے کہ معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین 79 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں۔ڈرامہ نگار حسینہ معین کے بھتیجے سعید کا کہنا تھا کہ حسینہ معین لاہور جانے کے لیے تیار ہو رہی تھیں کہ اچانک دل کا دورہ پڑا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر