تین ہفتے قبل لاپتا ہونے والی امریکی خاتون زندہ سلامت گٹر سے برآمد

ٹالاہاسی(نیوز ڈیسک): امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں تین ہفتے قبل لاپتا ہونے والی خاتون کو امدادی کارکنوں نے زندہ سلامت ایک گٹر سے نکال لیا ہے۔ یہ خاتون اتنی دیر اس گٹر میں صرف سافٹ ڈرنک پی کر زندہ رہی، یہ بوتل اسے گٹر سے ہی ملی تھی۔غیر ملکی خبر رساں کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر ٹالاہاسی کی رہائشی اس خاتون کا نام لینڈسی کینیڈی ہے، جو تقریباً تین ہفتے قبل لاپتا ہو ئی تھی۔ خاتون کے بوائے فرینڈ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج کرائی تھی، تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود یہ معمہ حل نہیں ہو رہا تھا کہ اس خاتون کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا ہے۔ خبریں ہیں کہ مقامی لوگوں نے سڑک پر بنے گٹر سے کسی خاتون کے چیخنے چلانے اور مدد کیلئے پکارنے کی آوازیں سنیں تو فوری طور پر انہوں نے امدادی ٹیموں اور پولیس کو آگاہ کیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، کارکنوں نے گٹر کا ڈھکنا ہٹایا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ایک برہنہ خاتون زخمی حالت میں وہاں موجود ہے۔امدادی کارکنوں نے احتیاط سے رسیاں باندھ کر خاتون کو گٹر سے باہر نکالا اور موقع پر طبی امداد دینے کے بعد اسے فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جا ری ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کو جب علاج کیلئے لایا گیا تو وہ بالکل برہنہ حالت میں تھی اور اس کے جسم پر جگہ جگہ زخموں کے نشانات تھے جن سے خون بہہ رہا تھا جبکہ اس کے گھٹنے زخموں سے بری طرح متاثر تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک خاتون کا تین ہفتوں کے بعد گٹر سے زندہ سلامت نکلنا معجزہ تو ہے لیکن یہ واقعہ خوفناک بھی ہے کہ وہ اتنی دیر وہ وہاں کیسے زندہ رہی اور اسے وہاں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، یہ سوچ کر ہی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔پولیس کو دیئے گئے اپنے ابتدائی بیان میں لینڈسی کینیڈی نے بتایا ہے کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے گھر کے قریب ایک نہر میں نہا رہی تھی جہاں بارشوں کا ذخیرہ پانی پھینکنے کیلئے بنائے گئے ایک ٹنل میں وہ پھنس گئی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کو جب علاج کیلئے لایا گیا تو وہ بالکل برہنہ حالت میں تھی اور اس کے جسم پر جگہ جگہ زخموں کے نشانات تھے جن سے خون بہہ رہا تھا جبکہ اس کے گھٹنے زخموں سے بری طرح متاثر تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک خاتون کا تین ہفتوں کے بعد گٹر سے زندہ سلامت نکلنا معجزہ تو ہے لیکن یہ واقعہ خوفناک بھی ہے کہ وہ اتنی دیر وہ وہاں کیسے زندہ رہی اور اسے وہاں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، یہ سوچ کر ہی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔پولیس کو دیئے گئے اپنے ابتدائی بیان میں لینڈسی کینیڈی نے بتایا ہے کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے گھر کے قریب ایک نہر میں نہا رہی تھی جہاں بارشوں کا ذخیرہ پانی پھینکنے کیلئے بنائے گئے ایک ٹنل میں وہ پھنس گئی۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر