بھارت میں 3 بھائی سینٹائزر پینے سے ہلاک

بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتمیں نشے کے عادی تین بھائی ہینڈ سنیٹائزر پینے سے فٹ پاتھ پر ہی ہلاک ہوگئے۔لاک ڈاؤن کے باعث الکہل کی لت میں مبتلا افراد نشے کو پورا کرنے کے لیے سنیٹائزر پی کر جانیں ‏گنوانے لگے۔تازہ واقعہ ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال میں پیش آیا جہاں الکہل نہ ملنے پر تین بھائی ‏سنیٹائزر پینے سے ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق تینوں بھائی مزدور تھے اور نشے کے عادی تھے لاک ڈاؤن کی بندشوں کی وجہ ‏سے الکہل نہ ملنے پر انہوں نے ہینڈ سنیٹائزر کا استعمال کیا جو جان لیوا ثابت ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بھائیوں نے پیسے جمع کر کے 5 لیٹر سنیٹائزر خریدا اور وقفے وقفے سے ‏پیتے گئے، اسی حالت میں دو بھائی فٹ پاتھ پر ہی دم توڑ گئے جب کہ تیسرے بھائی کی لاش گھر ‏سے برآمد ہوئی۔پولیس کو موت کی وجہ اس وقت معلوم ہوئی جب گھر سے لاش ملنے پر کمرے سے سنیٹائزر کا ‏کین برآمد ہوا، پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ الکہل نہ ملنے پر تینوں افراد نے سنیٹائزر پی ‏لیا تھا۔



  تازہ ترین   
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر