آسٹریلیا میں پاکستانی نوجوان سیلابی پانی میں ڈو ب کر ہلاک ہوگیا

سڈنی(نیوز ڈیسک)، آسٹریلیا میں پاکستانی نوجوان سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔بدقسمت نوجوان ڈوبی ہوئی گاڑی میں40منٹ تک ریسکیو حکام سے رابطے میں رہا۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ آسٹریلیا کے شمال مغربی علاقے میں پیش آیا ، نیو ساؤتھ ویلز میں ہلاک ہونے والے پاکستانی جاں بحق نوجوان کی شناخت ایاز یونس کے نام سے ہوئی ،25سالہ ایاز یونس کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر کینٹ سے تھا اور وہ آسٹریلیا میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلابی پانی میں ہلاک ہونے والے پاکستانی نوجوان نے مکمل ڈوبنے سے قبل ریسکیو ادارے کو صبح ساڑھے 6بجے مدد کیلئے بلایا اور خود کار سے نکلنے کی پوری شدت سے کوشش کرتا رہا لیکن وہ باہر نہیں نکل سکا۔ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر سڑک کے کنارے انتباہی نوٹ کے سائن بورڈ آویزاں موجود تھے لیکن سیلابی پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے وہ نظر نہیں آرہے تھے ۔ متوفی ایاز یونس کی کار پانی میں گرگئی اس دوران وہ 40 منٹ تک ریسکیو حکام سے بات کرتا رہا، تاہم جب ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو نوجوان پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔اس حوالے سے آسٹریلیا میں ایک پاکستانی انجمن کے عہدیدار نے بتایا کہ انہوں نے متوفی طالب علم کے والد سے بات کی ہے۔ ایاز یونس ملیر کینٹ کراچی کا رہائشی تھا اور سافٹ ویئر انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے آیا تھا اس کے دو بڑے بھائی اور ایک چھوٹی بہن ہے، اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نعش کو واپس کراچی بھیج دیا جائے۔”



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر