وفاقی حکومت کو اضافی سرچارج، بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کو اضافی سرچارج، بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا، نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا گیا۔آرڈیننس کے مطابق حکومت بجلی کے بلوں پر 10 فیصد سرچارج وصول کرسکے گی، نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے آرڈیننس کا اطلاق فوری ہوگا۔آرڈیننس کے مطابق حکومت کو ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ تک سرچارج لگانے کا اختیار مل گیا۔مسلم لیگ ن کے دور میں حکومت کو سرچارج عائد کرنے کا اختیار ختم کردیا گیا تھا۔آرڈیننس کے مطابق حکومت کو آئندہ دو سال میں بجلی ساڑھے 5 روپے تک مہنگا کرنے کا اختیار ہوگا، حکومت بجلی کی قیمت کے 10 فیصد تک سرچارج لگا سکے گی۔ڈسکوز کی ریونیو ضروریات کے 10 فیصد تک سرچارج عائد ہوسکے گا، عوام پر سرچارج کی مد میں 150 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔آرڈیننس کے مطابق بجلی سسٹم کو سالانہ 1400 ارب روپے حاصل کرنا ہیں، حکومت نے سرکلر ڈیٹ کے حل کیلئے سرچارج لگانا ضروری قرار دیا ہے، جبکہ نیپرا کو بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے خود مختاری مل گئی۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر