دیشا پٹانی اور جان ابراہم کی فلم کی شوٹنگ کا آغاز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار جان ابراہم اور اداکارہ دیشا پٹانی کی نئی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ایک ولن ریٹرنز‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ فلم میں ارجن کپور بھی شامل ہیں۔ڈائریکٹر موہت سوری نے فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کافی وقت سے اس دن کا انتظار کر رہا تھا۔ بدقسمتی سے کورونا کی وجہ سے حالات تبدیل ہوئے لیکن اب خوشی ہے کہ ہم پھر سے وہیں ہیں یعنی ہم اب فلمیں بنا رہے ہیں۔دوسری جانب اداکارہ دیشا پٹانی اور جان ابراہم نے بھی فلم کی ٹیم کے ہمراہ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ گزشتہ سال شروع کی جانی تھی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا۔ اس فلم کی ابتدائی ریلیز کی تاریخ 11 فروری 2022 سامنے آئی ہے۔واضح رہے کہ یہ فلم 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ایک ولن‘ کا سیکول ہے۔جس میں سدہارتھ ملہوترا،رتیش دیش مکھ اور اداکارہ شردھا کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر