افغان فورسزنے جنوبی صوبہ قندھار میں12عسکریت پسند ہلاک کردیئے

کابل(شِنہوا) افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کل12عسکریت پسند ہلاک جبکہ 5دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔وزارت دفاع کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشنز کو جنگی جہازوں کی مدد حاصل تھی اور انہوں نے ضلع ار غنداب اور میوند میں طالبان کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشنز کے دوران گاڑی تباہ کرنے والی 55بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز ڈیوائسز برآمد اور تباہ کردیں، انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔طالبان عسکریت پسندوں نے تاحال رپورٹس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر