بھارت میں بھی کورونا وائرس کی نئی قسم کا انکشاف

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ): بھارت وزارت صحت نے ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ اس نئے وائرس نے کس حد تک لوگوں کا متاثر کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر سے حاصل نمونوں میں نئی قسم کے کورونا وائرس کی موجودگی کے بارے میں معلوم ہوا ہے تاہم اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے کہ نئی قسم کا وائرس کس حد تک لوگوں کو متاثر کررہا ہے، برطانیہ میں بھی سب سے پہلے کورونا وائرس کی نئی قسم کی اطلاع ملی تھی اور اب بھارت میں اسی وائرس سے متعدد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ریاست مہاراشٹر کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 سے ہونے والی اموات کی تعداد 275 ہوگئی ہے جو رواں سال میں سب سے زیادہ اموات ہیں، علاوہ ازیں بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 441 ہوگئی۔ دوسری جانب متعدد ریاستوں نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی سے پہلے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران برطانیہ، جنوبی افریقہ، برازیل اور امریکہ میں کورونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آئی ہیں جو بہت تیزی سے مذکورہ خطوں میں پھیل رہی ہے اور اس میں ایسے میوٹیشن ہیں جو ویکسینز کی افادیت کو کمزور سکتے ہیں، اس نئی قسم کو بی 1526 کا نام دیا گیا ہے اور اس کے نمونے پہلی بار نومبر 2020 میں سامنے آئے تھے اور ہر 4 میں سے ایک وائرل سیکونس میں اسے دیکھا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر