انسان کے پیٹ میں 60فٹ کا کیڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )تھائی لینڈ کے ڈاکٹرز ایک مریض کے پیٹ سے 60 فٹ لمبا کیڑا (ٹیپ وارم) نکال کر حیران رہ گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے مغربی صوبے نونگ کھائی میں 67 مریض پیٹ کے درد کی شکایت لے کر اسپتال آیا۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے مریض کے پیٹ سے سیمپلز لے کر لیب بھجوا دیئے جہاں معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں 28 انڈے موجود ہیں۔ڈاکٹرز کی جانب سے مریض کو مخصوص ادویات دی گئی جس کے اگلے روز اس کے پیٹ سے تقریباً 59 فٹ لمبا کیڑا باہر نکل آیا۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ مریض نے ایسا خام گوشت کھایا تھا جس کے اندر ٹیپ وارم کے انڈے موجود تھے۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ انہوں نے مریض کو ادوایات دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے کھانے کی عادات کو تبدیل کرے ۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 50 سال کے دوران تھائی لینڈ میں یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے جس میں مریض کے پیٹ سے اتنا بڑا کیڑا نکلا ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر