کنگنا رناوت نے بچپن سے متعلق راز کھول دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کنگنا رناوت اب اپنی زندگی کے رازوں سے ایک ایک کرکے پردہ اٹھارہی ہیں، وہ اپنے مداحوں کے ساتھ ناقدین کو بھی اپنی زندگی کے تلخ و شیریں لمحات سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے کوئین نے اس سے قبل اپنے باغی پن کی وجوہات کے بارے میں کئی اہم انکشافات کیے تھے آج انہوں نے اپنے بچپن کی یاد تازہ کردی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں اپنے بچپن کی یادوں سے جڑا ایک لمحہ شیئر کیا اور کہا کہ غیر معمولی لوگ جب کچھ الگ کرتے ہیں تو انہیں سب سے پہلے خاندان مسترد کردیتا ہے۔کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر مارچ کے ماہ کو اپنی سالگرہ کے طور پر منانے کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ایک سال بڑی ہوگئی ہیں۔انہوں نے اس موقع پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور اپنے بچپن سے متعلق دل کے راز کھول دیے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میری سالگرہ کے ماہ میں بڑی بوڑھیاں کہانی سناتی ہیں کہ ایک بہن پر دوسری کی پیدائش نے خاندان کو مایوس کیا لیکن انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ مجھے اس پر اعتراض نہیں کیونکہ میں زیادہ خوبصورت تھی اور مجھ سے شادی کرنا بڑا بوجھ نہیں ہوگا۔کنگنا رناوت نے مزید کہاکہ اس طرح کی کہانی ہر بار میرے دل کو چھلنی کرجاتی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ کی اس حقیقت کے پیچھے مطالعہ اور تحقیقی کتابیں موجود ہیں، غیر معمولی لوگوں نے دنیا میں کامیابیاں سمیٹیں وہ معاشرے اور خاندانوں کے مسترد شدہ تھے، اس لیے کہتے ہیں رکاوٹیں اور مشکلات بامعنی ہوتی ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر