کابینہ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں اضافہ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں اضافہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مارجن میں اضافے کی تجویز اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دی تھی، کابینہ نے جس کی منظوری دے دی۔کابینہ نے پٹرول کی مد میں آئل کمپنیوں کے مارجن میں 6 فیصد کے حساب سے17 پیسے کا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد ایک لیٹر پر نیا مارجن 2 اعشاریہ 98 روپے ہوگا۔منظوری کے بعد پٹرول کے تناسب سے ہی ہائی اسپیڈ ڈیزل کے مارجن میں بھی 17 پیسے کا اضافہ کیا ہے، اب نیا مارجن 2 اعشاریہ 98 روپے ہوگا۔کابینہ نے ڈیلرز کے لیے پٹرول کی مد میں 6 فیصد کے حساب سے 22 پیسے کے مارجن کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد ایک لیٹر میں اب مارجن 3 اعشاریہ 92 روپے ہوگا۔ڈیلرز کے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی مد میں 6 فیصد کے حساب سے19پیسے کا مارجن بڑھایا گیا، اضافے کے بعد نیا مارجن 3 اعشاریہ 31 روپے ہوگا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر