اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے: صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم اپنی سلامتی اور دفاع کیلئے پرعزم اور ہر قسم کی صلاحیت سے لیس ہیں۔ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن ردالفساد میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو نیست و نابود کیا۔ جنگ ہویا اندرونی خلفشار،دہشت گردی ہویاقدرتی آفت عوام اور افواج نے وطن کی حفاظت میں کردار ادا کیا ہے۔عظیم الشان پریڈ کے انعقاد پر قوم افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مقبوضہ کشمیر کےمنصفانہ حل سے مشروط ہے۔ کشمیریوں کے ساتھ ظلم پر پاکستان سمیت پوری دنیا کو تشویش ہے۔ 5 اگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب، مذہبی انتہا پسندی کی سیاست کو ترک کردے۔ہم پورے خطے میں امن و سلامتی چاہتے ہیں اور ترقی کے خواہش مند ہیں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا کو کورونا کی وبا کا سامنا ہے۔ ہم نےکم وسائل کےباوجود کورونا وبا کا سامنا کیا۔ بہت جلد کورونا وبا پر قابو پالیں گے لیکن احتیاط لازم ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قرارداد پاکستان آج کےدن پیش کی گئی تھی۔ 7سال کےقلیل عرصے میں مسلمانان برصغیر آزادی کی نعمت سےسرفراز ہوئے۔انہوں نے کہا کہ تقریب میں شرکت پر دوست ممالک اور دیگر شرکا کا شکرگزار ہوں۔ دوست ممالک ترقی اور خوشحالی میں ہمارے ساتھ ہیں ۔صدر مملکت نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔قبل ازیں شکرپڑیاں گراؤنڈ میں یوم پاکستان پریڈ ہوئی۔ ایئر چیف مارشل کی قیادت میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے بھی فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔وزیراعظم عمران خان کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب یوم پاکستان کی پریڈ میں نہیں آ سکے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سلامی کے چبوترے پر موجود تھے۔وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ،سینیٹر شبلی فراز ،مختلف ممالک کے سفیر اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھی پریڈ دیکھی۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر