ترکی کی سب سے مقبول اداکارہ کون؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تُرک ڈرامہ انڈسٹری کا مقبول ترین ڈرامہ ’پیار لفظوں میں کہاں‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہینڈی ارسل نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود تُرک اداکارہ ہینڈی ارسل کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ہینڈی ارسل کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 20 ملین ہوگئی ہے جس کے بعد وہ تُرکی کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 20 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔تُرک اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے ابھی تک صرف 475 پوسٹس کی ہیں جن میں اداکارہ کے نئے پراجیکٹس کی تصویریں اور اُن کی فیملی فوٹوز ہیں۔دوسری جانب ہینڈی ارسل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صرف 386 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کے ساتھی اداکار اور عزیز و اقارب شامل ہیں۔واضح رہے کہ ہینڈی ارسل تُرکش شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ اور ماڈل ہیں، پاکستان میں اُن کا ڈرامہ ’پیار لفظوں میں کہاں‘ بےحد مقبول ہوا تھا یہی وجہ ہے کہ ہینڈی ارسل کو پاکستان میں بھی خوب مقبولیت مل رہی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق کر لیا
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
وزیراعظم کا پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر