سلمان خان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کو سلمان خان کو ممبئی کے اسپتال میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔ اس دوران انہوں نے عام سا لباس اور فیس ماسک پہن رکھا تھا۔ جس کے فوراً ہی بعد اداکار کے مداح ان کی صحت سے متعلق پریشان ہونا شروع ہوگئے۔بعدازاں سلمان خان نے ٹوئٹر پر پیغام لکھ کر مداحوں کو بتایا کہ آج میں نے ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔بعدازاں سلمان خان نے ٹوئٹر پر پیغام لکھ کر مداحوں کو بتایا کہ آج میں نے ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔سلمان خان کی جانب سے اسپتال جانے کا مقصد بتانے کے بعد ان کے مداحوں کی تشویش دور ہوگئی اور مداحوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس سے قبل منگل کو اداکار سنجے دت نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی اور اس کی تصویر بھی انہوں نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔حال ہی میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر اور اداکارہ ہیما مالنی بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر