بیلجیئم میں کورونا کی روک تھام کے لیے نئے سخت اقدامات کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بیلجیئم میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت نے صرف ایک ماہ قبل دی جانے والی رعایتیں واپس لیتے ہوئے نئے سخت اقدامات کا اعلان کردیا۔ان اقدامات کا اعلان بیلجیئم کے وزیراعظم الیگزینڈر دی کرو نے اس حوالے سے قائم مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ اور اس کے باعث اسپتال جانے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا خیال ہے کہ بروقت اقدام نہ اٹھایا گیا تو صحت کے نظام پر شدید دباؤ آئے گا اور مریضوں کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔یہ تمام اقدامات 27 مارچ ہفتے کے روز سے نافذ العمل ہونگے۔ ان نئے اقدامات کے تحت حجام اور تمام بیوٹی سیکٹر کو دوبارہ 4 ہفتوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ فوڈ سیکٹر کے علاوہ دیگر دکانوں کو بند نہیں کیا گیا لیکن ان کیلئے نئے قوانین جاری کر دیے گئے ہیں۔ان قوانین کے تحت بڑی سے بڑی دوکان میں لوگ پہلے سے وقت طے کرکے (اپائنٹمنٹ لیکر) جائیں گے۔ ایک وقت میں ایک چیز لینے والے 2 افراد جائیں گے اور بڑی سے بڑی دکان یا شاپنگ مال میں 50 افراد سے زائد نہیں ہونگے۔فوڈ سیکٹر، فارمیسی، ہائی جین اشیاء فروخت کرنے والے، کپڑے، پھول پودے، کتابوں اور اخبارات کی دکانیں اور ٹیلیفون و ٹیلی کام سیکٹر کی دکانوں پر پہلے سے وقت لینے کی پابندی نہیں ہوگی۔ لیکن انہیں دیگر قیود کا خیال رکھنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر