شہزادہ ہیری کی تنخواہ کتنی ہوگی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی کمپنی ’بیٹر اپ‘ میں چیف امپیکٹ آفیسر کے عہدے پر نوکری کرنے والے شہزادہ ہیری کی تنخواہ کے بارے میں برطانوی میڈیا نے بتادیا۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ ہیری کی تنخواہ سات ہندسوں پر مشتمل ہوگی یعنی ممکنہ طور پر ہیری کی تنخواہ ایک ملین ڈالر سے زیادہ ہوگی۔شہزادہ ہیری کو تنخواہ کے ساتھ سالانہ پانچ روزہ ’انر ورک‘ کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔ ’انر ورک‘ پیکج ’بیٹراپ‘ کے تمام ملازمین کو ان کی ذاتی ترقی کے لیے مہیا کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے والے 34 سالہ شہزادہ ہیری کو نئی ملازمت مل گئی۔ ہیری کو کیلیفورنیا میں ایک ٹیک کمپنی نے ملازمت دی ہے جوکہ ملازمین کی تربیت اور دماغی سکون سے متعلق اپنی خدمات سرانجام دیتی ہے، ہیری اپنی اس نئی ملازمت کا آغاز کرنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔ڈیک آف سسیکس کی تقرری ٹیک کمپنی ’بیٹراپ‘ میں بطور چیف امپیکٹ آفیسر کی گئی ہے۔ کمپنی کی طرف سے جا ری کئے گئے بیان میں ہیری نے کہا کہ وہ کمپنی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پُرجوش ہیں جبکہ کمپنی کے پہلے چیف امپیکٹ آفیسر ہونے کی حیثیت سے ان کا مقصد ذہنی سکون سے متعلق تجزیے، مددگار اور ہمدرد برادری کی تشکیل اور ایسے ماحول کو ترجیح دینا ہے جہاں ایمانداری سے حساس مضوعات پر گفتگو ہوسکے۔ہیری نے یہ بھی کہا کہ ان کی توجہ ذہنی سکون سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور ادارے کے سماجی مقصد میں رہنمائی اور اسے عالمی برادری تک پھیلانے پر ہوگی۔ہیری نے مزید کہا کہ خود پسندی کا مطلب کسی بھی ٹوٹی ہوئی چیز کو جوڑنا نہیں ہے بلکہ ہمیں بہترین بنانا ہےکہ زندگی کہیں بھی لے جا کر پھینکتی ہے تو جو انسان کسی بھی قسم کے چیلینج کے لیے تیار ہوتا ہے وہ ہمت اور اعتماد کے ساتھ تمام مشکلات کا سامنا کرلیتا ہے۔ یہی وہ سفر ہے جسے ’بیٹراپ‘ ممکن بنا رہا ہے اور وہ اس سفر میں ادارے کے ساتھ رہنے کے لیے پُرامید ہیں۔ادارے کی ویب سائٹ نے ہیری کو ایک دفاعی تجربہ کار، انسان دوست اور ماحول شناس کے طور پر متعارف کروایا ہے۔یاد رہے کہ جنوری 2020 میں شاہی خاندان کے سینیئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے اورمالی خودمختاری کیلئے اپنے ارادوں کا اعلان کرنے والی اس جوڑی نے رواں سال 9 مارچ کو شاہی خاندان سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں آمدنی کا کوئی مناسب ذریعہ درکار تھا۔



  تازہ ترین   
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر