کورونا، ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں ’کورونا وائرس‘ کی بڑھتی وبا کے خدشے کے تحت پاکستان میں ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی بکنگ 70 فیصد سے زائد نہیں کی جائے گی۔ ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں مسافروں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بغیر ماسک سفر کرنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔ریلوے حکام کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ ریلوے نے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کردی ہیں۔واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائی جائے گی، جبکہ ریل سروس 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائی جائے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر