کورونا ویکسین کی قیمت ،قومی وزرات صحت نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے خط کا جواب دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) : ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے خط کا قومی وزرات صحت نے جواب دے دیا، جواب میں لکھا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے حکومت نے طویل مشاورت کے بعد نجی سیکٹر کو ویکسین درآمد کی اجازت دی، جس کا مقصد نجی سیکٹر کی شمولیت سے کم وقت میں زیادہ ویکسی نیشن ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق کوروناویکسین کی قیمت سے متعلق وزارت قومی صحت نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے خط کا جواب میں کہا کہ حکومت کورونا سے نمٹنے کے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ، ایک برس میں کورونا کی روک تھام کے بھرپور اقدامات کیے گئے، گزشتہ ایک سال میں ہیلتھ سسٹم کابنیادی ڈھانچہ بہتربنایا گیا اور کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا۔جوابی خط میں کہا گیا کہ سرکاری و نجی اسپتالوں کےعملےکوکورونا سےنمٹنے کی تربیت دی گئی، کوروناخدشے کے پیش نظر معمرشہریوں کی ویکسی نیشن جاری ہے، دنیانےکورونا کےخلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔وزارت صحت نے خط میں واضح کیا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے حکومت نے طویل مشاورت کے بعد نجی سیکٹر کو ویکسین درآمدکی اجازت دی، جس کامقصد نجی سیکٹرکی شمولیت سےکم وقت میں زیادہ ویکسی نیشن ہوسکے گی۔خط میں بتایا گیا کہ حکومت نے قیمت کے تعین کے بغیرویکسین درآمد کی اجازت دی، قانون میں کورونا ویکسین کی کوئی قیمت مقرر نہیں تھی،ویکسین کی قیمت کا تعین ہارڈ شپ کیٹگری کے زمرے میں کیا ہے۔خط میں یہ بھی لکھا کہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی کےتحت کورونا ویکسین کی قیمت پر نظر رکھی جارہی ہے، نجی شعبہ بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین درآمد نہیں کرسکتا،حکومت ریٹیل سطح پر ویکسین کی زیادہ سے زیادہ قیمت کا تعین کررہی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر