فضائی مسافروں کو ان کی خواہش کے مطابق سیٹیں ملیں گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یو اے ای : جہاز کے مسافروں کو ساتھ والی خالی سیٹوں کے ٹکٹ بھی خریدنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ایمریٹس ایئر لائن نے اپنے مسافروں کی سہولت کیلیے کیا۔متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائن نے کورونا وائرس کے پیش نظر مسافروں کو ساتھ والی خالی سیٹوں کے ٹکٹ بھی خریدنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق جہاز میں سماجی فاصلہ رکھنے کے خواہش مند مسافر اب اپنی سیٹ کے علاوہ ساتھ والی تین خالی سیٹوں کے ٹکٹ بھی خرید سکیں گے تاہم یہ سہولت صرف اکانومی کلاس میں سفر کرنے والوں کو دی گئی ہے۔سفر کے دوران مسافروں کے ایک دوسرے سے زیادہ فاصلہ رکھنے اور ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھنے کی خواہش کے باعث ایئرلائنز کو مجبوراً اپنے قواعد و ضوابط میں تبدیلی لانا پڑ رہی ہے۔ایمریٹس کے مطابق نئی اسکیم کے تحت اس سہولت سے صرف وہ مسافر فائدہ اٹھا سکیں گے جن کی سیٹ کی بکنگ کنفرم ہو چکی ہو تاہم خالی سیٹیں پہلے سے بک نہیں کروائی جا سکتیں۔ایئر پورٹ پر چیک ان کے وقت 55 سے 165 ڈالر کی قیمت والی سیٹ خریدی جا سکتی ہے۔ ایمریٹس کے مطابق صارفين کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی سکیم شروع کی گئی ہے۔جبکہ گلف ایئرلائن صارفین کو سفر کرنے پر مائل کرنے کی غرض سے نئے طریقے آزما رہی ہے۔ دنیا بھر میں سفری پابندیوں کے باعث ایئرلائن انڈسٹری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔عالمی ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے اندازے کے مطابق ایئرلائن انڈسٹری کو رواں سال 2021 میں بھی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ الیگزینڈر کا کہنا ہے کہ ’مخلتف ممالک کے سرحدی پابندیاں لگانے کے باعث بھی رواں سال میں زیادہ مشکلات کا سامنا رہے گا۔‘



  تازہ ترین   
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق
وزیراعظم اور صدرِ ایران کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
پاکستان اور چین کا خطے میں امن اور سفارتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
دونوں ممالک میں بات چیت کا عمل جاری، ایران ڈیل چاہتا ہے: امریکی صدر
ایران جنگ رکوانے کا مشن، اسلام آباد میں 29، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر