ہاربن (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر حائی لون میں مسافر بس جس میں 16افراد سوار تھے سڑک کے کنارے کھائی میں گرگئی ، جس کے نتیجے میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی جبکہ 10 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔یہ حادثہ بدھ کے روز صبح 7 بجے پیش آیا۔ زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ بس ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔
چین کے شمال مشرقی صوبے میں بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک ، 10 زخمی



