سوئس مقدمات آج نہیں تو کل ضرور کھل جائیں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، جب تک آدمی مرتا نہیں کیس قائم رہتا ہے، سوئس مقدمات بھی آج نہیں تو کل ضرور کھل جائیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بڑا سیاستدان بڑے ظرف کا مالک ہوتا ہے۔ باہر سے کال دینے کیلئے امام خمینی ہونا ضروری ہوتا ہے۔ بڑا سیاستدان ملک میں جیتا اور ملک میں ہی مرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کی نیب آفس میں پیشی صوبائی مسئلہ ہے، اگر یہ لوگ اسلام آباد آتے تو ہمارا مسئلہ ہوتا۔ اصلی سیاستدان عوام کی ڈھال ہوتا ہے، عوام کو ڈھال نہیں بناتا۔ مریم نواز نے تو خود ضمانت حاصل کرلی اور دوسروں کو نیب کے آفس بلا رہی ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ریڈ الرٹ ہے، یہ میں کسی کو ڈرانے کیلئے نہیں کہہ رہا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنی شو آف پاور حکومت کو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کو دکھانا چاہتے ہیں۔ یہ اپنے اکھاڑے میں ہی دنگل کرنے جا رہے ہیں۔ پی ڈی ایم ٹائیں ٹائیں فش ہو چکی ہے۔ 11 پارٹیوں کے کوئی نام بتا دے میں 500 روپے انعام دوں گا، شیخ کے پانچ سو روپے 5 ہزار کے برابر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی کی سیاست خلا میں لٹک رہی ہے، مجھے ان پر ترس آتا ہے۔ بطور سیاسی ورکر سمجھتا ہوں کہ پیپلز پارٹی اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ دنیا میں کہیں نہیں سنا کہ عدالتوں پر وار کئے جائیں۔ پچھلی بار بھی سب نے پتھروں سے بھری گاڑی دیکھی۔ اس بار کسی نے شرارت نہیں کی تو قانون حرکت میں نہیں آئے گا۔ 26 مارچ کو کتنے آدمی نکلیں گے؟ یہ لوگ خود ہی ایکسپوز ہو جائیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت
سعودی دفاعی نظام نے حوثیوں کا مکہ کی جانب بھیجا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک
ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ
پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ
دھند کے باعث موٹرویز کے متعدد سیکشنز بند، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
ایرانی فوج کا امریکی ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ویڈیو جاری
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر