جنوبی پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت پر تحفظات، کاشتکار پیداوار سندھ بھجوانے لگے

ملتان: (نیوز ڈیسک) جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہوتے ہی مڈل مین بھی فعال ہوچکے ہیں، امدادی قیمت پر تحفظات کے سبب کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے اپنی گندم سندھ میں بھجوانا شروع کر دی ہے۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں 69 لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کی گئی اور موجودہ صورتحال میں مختلف اضلاع میں گندم کی کٹائی شروع کر دی گئی ہے لیکن کا شتکاروں کو گندم کی امدادی قیمت کے حوالے سے تاحال تحفظات ہیں، اسی لیے کاشتکار تنظیموں نے بھی گندم کی امدادی قیمت دو ہزار روپے من مقرر کرنے کے لیے احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔صوبہ سندھ میں گندم کی امدادی قیمت پنجاب کی نسبت زیادہ ہے اسی لیے کاشتکاروں کی اکثریت نے گندم کی سملگلنگ شروع کر دی ہے لیکن اس کے باوجود گندم خریداری کا مقررہ ہدف پورا کرنے کے حوالے سے متعلقہ حکام مطمئن ہیں۔گذشتہ سال بھی محکمہ فوڈ مثالی کاشتکاروں کیخلاف کارروائیوں کے باوجود گندم خریداری کا مطلوبہ ہدف پورا نہیں کر سکا اور رواں سال صورتحال پہلے سے زیادہ خراب ہونے پر آٹے کی فی کلو قیمت میں بھی مزید اضافے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی قلات کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
ایران نے قطری ثالث کے ذریعے مذاکرات کی 7 شرائط امریکا تک پہنچا دیں، محسن رضائی
مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی، عباس عراقچی
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے، ترک وزیر خارجہ
محسن نقوی کا دورہ تہران صرف دو طرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ
دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر