مریم نواز کی عبوری ضمانت 12 اپریل تک منظور

لاہو(نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عبوری ضمانت 12 اپریل تک منظور کر لی ۔خیال رہے کہ مریم نواز نے نیب نوٹس اور ممکنہ گرفتاری کے خلاف عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ۔مریم نواز اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں ، درخواست میں موقف اپنا گیا کہ نیب نے 15 سو کنال اراضی سے متعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے ، انکوائری میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے ۔ اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ میری عبوری ضمانت منظور کرے ۔مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے دباؤ پر نیب مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے ، نیب حکومت کے اشارے پر سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کر رہا ہے ۔لیگی رہنما کی طرف سے قانون دان اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔ مریم نواز کے ساتھ رانا ثناءاللہ اور دیگر رہنما بھی پیش ہوئے ۔واضح رہے کہ نیب نے دو انکوائریز میں 26 مارچ کو مریم نواز کو طلب کیا ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر