مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ،مزید3 کشمیری شہید

سرینگر (نیشنل ٹائمز) : مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید3 کشمیری شہید ہوگئے۔کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے سرینگرمیں نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 نہتے نوجوانوں کوشہید کردیا۔سرینگراورنواحی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج نے مختلف سڑکوں کورکاوٹیں لگا کر بند کردیا۔موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ نام نہاد سیکورٹی آپریشن میں متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا گیا۔کشمیریوں کونماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے مختلف علاقوں میں سیکورٹی کے اضافی دستے تعینات کردئیے گئے۔بھارتی فورسزکی ظالمانہ کارروائیوں میں 3 روز میں 10 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر