امریکا: چڑیا گھر میں کارکن کو کاٹنے والے ٹائیگر کو گولی مار دی گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر نیپلز کے چڑیا گھر میں صفائی کرنے والے عملے کے فرد کو کاٹنے پر ٹائیگر کو گولی مار دی گئی، جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔نیپلز Naples کے چڑیا گھر میں 8 سالہ ٹائیگر نے صفائی کرنے والے کارکن پر حملہ کر کے اس کا بازو دبوچ لیا۔شیرف نے اسلحے کے ذریعے ٹائیگر کو ڈرا کر بھگانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا اور اسے گولی چلانی پڑ گئی۔ٹائیگر کے حملے میں زخمی ہونے والے کارکن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جانوروں کو کھلانا پلانا یا ان کے پنجرے میں جانا صفائی کرنے والوں کا کام نہیں۔ہلاک کیا جانے والا ویکو نامی ٹائیگر گزشتہ برس ہی نیپلز کے چڑیا گھر لایا گیا تھا۔

 



  تازہ ترین   
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر