غریب عوام کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں، شوکت ترین

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ معیشت کی ترقی کے ثمرات آج تک غریب آدمی تک نہیں پہنچے، ہم غریب عوام کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضہ جات کی فراہمی کے تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بینک کی رسائی سے محروم ہیں ان کو براہ راست قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان نے خصوصی اقدامات کی ہدایات دی ہیں، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ایسا کام کرو کہ غریب کو کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلا نا پڑے۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سماجی اور معاشی ترقی کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، تمام طبقات کو بلا تفریق و بلا تعصب قرضہ جات کی فراہمی کی جا رہی ہے، ہم غریب عوام کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں، معیشت کی ترقی کے ثمرات آج تک غریب آدمی تک نہیں پہنچے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ کامیاب پاکستان خوشحال پاکستان کا راستہ ہے، عزت نفس کے ساتھ روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اپنا روزگار اپنا گھر اور کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں، اب تک 300 شہروں میں تقریباً 400 کروڑ روپے کے قرضے دئے جا چکے ہیں، پہلے مرحلے میں 40 لاکھ گھرانوں کو ملکی ترقی کی خوشحالی کے دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے، عمران خان ہی آپ کے لئے روشنی کی کرن ہیں، ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست کی طرف گامزن ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر