رواں سال کے دوران بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال کے دوران بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، رواں سال چینی اوسط 7 روپے 53 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، رواں سال چینی کی اوسط قیمت 84 سے بڑھ کر 91 روپے 53 پیسے فی کلو ہوگئی، رواں سال چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک بھی پہنچی ، رواں سال آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 199 روپے 78 پیسے مہنگا ہوا، آٹے کا 20 کلو تھیلا اوسط 973.78 سے 1173.56 روپے ہوا، رواں سال گھی کی اوسط فی کلو قیمت 142 روپے 75 پیسے بڑھی۔رپورٹ کے مطابق ایک سال میں بجلی چارجز 3 روپے40 پیسے فی یونٹ بڑھ گئے، بجلی چارجز 4.05 روپے سے بڑھ کر 7.45 روپے فی یونٹ ہوگئے،ایک سال میں مٹن 163 روپے68 پیسے، بیف 100 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، رواں سال ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر ایک ہزار 22 روپے87 پیسے مہنگا ہوا۔اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے13 پیسے کا اضافہ ہوا، رواں سال تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے13 پیسے کا اضافہ ہوا، رواں سال دہی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا، رواں سال دال مسور 52 روپے86 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، دال چنا کی اوسط قیمت 17 روپے 24 پیسے فی کلو بڑھی، ایک سال میں گڑ 13 روپے 50 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، اسی عرصے میں لہسن 43 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک سال میں دال ماش 42 روپے 59 پیسے فی کلو سستی ہوئی، دال مونگ 56 روپے 20 پیسے فی کلو سستی ہوئی ،انڈوں کی قیمت میں21 روپے 28 پیسے فی درجن کمی ہوئی، ایک سال میں ٹماٹر 11 روپے 40 پیسے اور پیاز 6 روپے 92 پیسے فی کلو سستے ہوئے،ایک سال میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 40 پیسے کمی ہوئی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر