گاندھی اور مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے والا انتہا پسند ہندو رہنما گرفتار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارت کو برطانیہ سے آزادی دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہندو رہنما مہاتما گاندھی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے والے انتہا پسند ہندو رہنما کالی چرن مہاراج کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کالی چرن مہاراج نے ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں ایک تقریب کے دوران مہاتما گاندھی اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی جس پر تقریب میں شریک سابق میئر اور کانگریس رہنما پرامود ڈوبے نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔اپنی تقریر میں انتہا پسند ہندو رہنما کالی چرن مہاراج نے کہا تھا کہ مہاتما گاندھی نے بھارت کو تباہ کیا اور ساتھ ہی انہوں نے گاندھی کو قتل کرنے والے نتھو رام گوڈسی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔اس کے علاوہ کالی چرن مہاراج نے مسلمانوں کے خلاف بھی زہر اگلتے ہوئے کہا کہ اسلام کا مقصد اپنے نظریات کے ذریعے قوم پر قابض ہونا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے بھارتی عوام سے اپیل بھی کی کہ ہندوازم کو بچانے کے لیے کٹر ہندو سیاسی رہنماؤں کو منتخب کریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد کالی چرن مہاراج روپوش ہو گئے تھے اور ان کے قریبی ساتھیوں نے بھی مہاراج کو گرفتاری سے بچانے کے لیے اپنے موبائل فون بند کر دیے تھے۔تاہم اب رائے پور پولیس نے کالی چرن مہاراج کو متازع تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔



  تازہ ترین   
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر