صدام حسین کے مقدمے سے متعلق سابق امریکی سفیر کا چونکا دینے والا انکشاف

ماسکو (نیشنل ٹائمز): عراق کے سابق امریکی سفیر رابرٹ فورڈ نے کہا ہے کہ صدام حسین پر جو کیس چلایا گیا اس میں کافی جھول تھے اور متعدد اصولوں کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی سفیر نے روسی سرکاری نیوز ایجنسی اسپوتنک (Sputnik) کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صدام حسین کا مقدمہ کئی پہلوؤں سے نامکمل تھا۔ کچھ دفاعی وکیل قتل کردیے گئے اور عدالت میں صدام حسین کیخلاف ثبوت فراہم کیے گئے تو دفاعی وکلاء کو اسے دیکھنے تک کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہی وجہ تھی جب شواہد زبانی بتلائے گئے تو وکلاء ششدر و حیران تھے۔رابرٹ نے مزید کہا ہاں یہ بات بھی صحیح ہے کہ ججز کے سامنے وہ دستاویزات بھی آئیں جن پر صدام حسین کےدستخط موجود تھے جو انہیں براہ راست دُجیل شہر میں قتل و غارت کا مجرم ٹھہراتے تھے لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ سماعت میں کئی اہم اصولوں کی دھجیاں اُڑائی گئیں۔واضح رہے کہ سابق عراقی صدر صدام حسین کو عید الاضحیٰ کی چاند رات کو 30 دسمبر 2006 میں پھانسی دی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر