وفاقی کابینہ آج منی بجٹ کی منظوری دے گی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی کابینہ آج بارہ بجے منی بجٹ کی منظوری دے گی، جس کے بعد یہ بل براہ راست قومی اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ منی بجٹ پر نہ اتحادیوں کو اعتراضات ہیں اور نہ ہی حکومتی ارکان کو۔پروگرام میں ایک سوال پر فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے پہلی ذمے داری لاہور ہائی کورٹ کی ہے کہ وہ از خود نوٹس لے، اگر نواز شریف واپس نہیں آئے تو جعلی حلف نامہ دینے کے جرم میں شہباز شریف کو جیل جانا ہوگا۔واضح رہے کہ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فنانس ترمیمی بل پیش نہ ہوسکا تھا جس کے لئے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔دوسری جانب پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن نے حکومتی منی بجٹ اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے ایوان میں ان بلز کی شدید مخالفت اور بلز منظوری کا راستہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بجٹ عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے جسے روکنا ہوگا، بجٹ سے عوام پر مہنگائی کا نیا عذاب مسلط ہوجائے گا۔متحدہ اپوزیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منی بجٹ عمران نیازی حکومت کا بڑا یوٹرن اور ملکی تباہی کا نسخہ ہے، عمران نیازی نے معاشی خود مختاری کا سودا کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر