گیس کے مقامی ذخائر کی تلاش کے لائسنس کا اجرا تیز کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقامی گیس کے ذخائر تلاش کرنے کے لائسنس کے اجرا کے عمل کو تیز کیا جائے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں گیس کی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کو ملک میں گیس کے ذخائر،طلب و رسد، شارٹ فال اور ایل این جی کی درآمد پر بریفنگ دی گئی، اور بتایا گیا کہ ملک میں گیس کی موجودہ طلب 4700 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، سردیوں کے موسم میں بڑھ کر 6000 سے 6500 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ جاتی ہے، موجودہ ملکی سپلائی 3300 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جو ہر سال کم ہو رہی ہے، گیس کی کمی کو ایل این جی درآمد کرکے پورا کرنا ہوگا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ انفراسٹرکچر کے ساتھ سردیوں میں تقریباً 1000 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی پیدا ہوتی ہے، ورچوئل پائپ لائن لائسنس کے اجراء کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے، دو نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تنصیب کا کام جاری ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقامی گیس کے ذخائر تلاش کرنے کے لائسنس کے اجراء کے عمل کو تیز کیا جائے، مقامی گیس ایندھن کا سب سے سستا ذریعہ ہے، طے شدہ ٹائم لائنز میں مزید تاخیر کیے بغیر اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

 



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر