خاتون نے دورانِ پرواز ماسک نہ لگانے پر عمر رسیدہ مسافر کو تھپڑ جڑ دیا

فلوریڈا (نیشنل ٹائمز): امریکا میں خاتون نے دورانِ پرواز 80 سالہ مسافر کے ماسک نہ لگانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور مسافر کو تھپڑ دے مارا جس کے جرم میں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیمپا سے اٹلانٹا جانے والی ڈیلٹا ایئر لائن کی پرواز میں خاتون مسافر نے عمر رسیدہ مسافر کو ماسک نہ لگانے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ خاتون معمر مسافر پر نہ صرف چِلائی بلکہ ہاتھ بھی اٹھا لیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 1 منٹ 51 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دورانِ پرواز خاتون بزرگ مسافر کے سامنے کھڑی ہوکر ماسک نہ لگانے پر اپنے غصے کا اظہار کر رہی ہے جبکہ مسافر خاتون کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کھانے پینے میں مصروف ہے۔خاتون مسافر پر چِلاتی رہی ’ماسک پہنو، ماسک پہنو‘ جبکہ طیارے کا عملہ خاتون کو سمجھانے کی کوشش کرتا رہا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ خاتون نے غصہ میں آکر 80 سالہ مسافر پر تھوکا بھی ہے۔اٹلانٹا نیوز ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو 90 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو میں ماسک نہ لگانے پر آگ بگولہ ہونے والی خاتون کی شناخت پیٹریسیا کارن ویل کے نام سے ہوئی ہے جسے اب ایف بی آئی نے گرفتار کرلیا۔ریور بیجورکلنڈ نامی ٹوئٹر صارف نے دیگر صارفین کی توجہ اس بات پر مبذول کرانے کی کوشش کہ کہ مسافر کو کھانے کے دوران ماسک ہٹانے کی بالکل اجازت ہوتی ہے، خاتون فضائی میزبان نہیں بلکہ خود بھی ایک مسافر ہے، اس معاملے میں خاتون کی اپنی غلطی ہے۔

 



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر