فلسطینی صدر محمود عباس اسرائیل کے دورے پر تل ابیب پہنچ گئے

تل ابيب(نیشنل ٹائمز): فلسطین کے صدر محمود عباس پہلی بار اسرائیل کے دورے پر پہنچ گئے اور وزیر دفاع سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے دورہ اسرائیل کے دوران وزیر دفاع بینی گنٹز سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔کم و بیش 11 سال بعد کسی فلسطینی صدر نے پہلی بار اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔ رواں برس اگست میں اسرائیلی دفاع نے فلسطین اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تھا اور صدر محمود عباس کو اسرائیل کے دورے کی دعوت دی تھی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے یہودی آباد کاروں کے طرز عمل کے باعث کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بہت سے سیکیورٹی، اقتصادی اور انسانی مسائل سے نمٹنے کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے ملاقاتوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اور شہری مفاد میں کیے گئے اقدامات کو جاری رکھا جائے گا جب کہ ایسا سیاسی ماحول بنانے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا جو عالمی قوانین اور قراردادوں کے تحت سیاسی حل کی طرف لے جاسکے۔یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے اگست میں ہونے والی ملاقات کے بعد کہا تھا کہ فلسطینیوں کے ساتھ کسی طرح کے امن مذاکرات نہ تو جاری ہیں اور نہ آئندہ ہونے کا امکان ہے تاہم انھوں نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ تنازعات کو کم کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات سن 2014 میں ہی معطل ہوگئے تھے جس کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں میں توسیع کا سلسلہ جاری ہے۔



  تازہ ترین   
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر