چیئرمین نیپرا مہنگی بجلی کی پیداوار پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے ناراض

سلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہنگی بجلی کی پیداوار پر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن (این پی سی سی) پر خفگی کا اظہار کیا ہے۔سی پی پی اے اور این پی سی سی کی طرف سے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ بجلی 4 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کی۔گزاروں کی جانب سے چیئرمین نیپرا کو بتایا گیا کہ مہنگے فیول کے باعث بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کےالیکٹرک کے سوا تمام تقسیم کارکمپنیوں کے لیے ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق نومبر کے لیے اضافے کا بوجھ 35 ارب 70 کروڑ روپے بنے گا۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ آپ صرف بجلی پیدا کرتے ہیں، یہ نہیں دیکھتے کہ یہ مہنگا پلانٹ ہے، ہم 3 سال کا آڈٹ کراتے ہیں کہ کس پلانٹ نے کتنی بجلی پیدا کی۔اس موقع پر چیئرمین نیپرا نے مہنگی بجلی کی پیداوار پر سی پی پی اے اور این پی سی سی پر خفگی کا اظہار بھی کیا۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر