امریکی صدر نے افریقی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹانے کا باضابطہ اعلان کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکی صدر جوبائیڈن نے افریقی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹانے کا باضابطہ اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن نے منگل کے روز اعلان کیا کہ 8 افریقی ممالک پر لگائی گئیں سفری پابندیاں 31 دسمبر کو رات 12 بجے ہٹادی جائیں گی۔امریکا نے جنوبی افریقا کے کئی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹا دیں ان کاکہنا تھا کہ عوام کی صحت کےتحفظ کیلئے عائد سفری پابندیوں میں توسیع کی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی جانب سے افریقی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹا ئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب امریکی صدر نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق کردی۔یاد رہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ سامنے آنے کے بعد امریکا نے جنوبی افریقا، بوتسوانا، زمبابوے، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواٹینی، موزمبیق اورملاوی پرسفری پابندیاں عائد کی تھیں۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر