صحت مند جِلد کے حصول کیلئے شرطیہ نسخہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)خوبصورت نظر آنے کی خواہش آج کل خواتین سمیت مردوں میں بھی پائی جاتی ہے جبکہ اچھی شخصیت نظر آنا سب ہی کا حق ہے، ایسے میں ہر کوئی اپنے چہرے کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے کیوں کہ سب سے پہلے چہرہ ہی دیکھا جاتا ہے اور اس کا صاف شفاف ہونا نہایت ضروری ہے۔ماہرین جلدی امراض و غذائی ماہرین کی جانب سے صحت مند جلد کے لیے وٹامن سی اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کو اہم ترین اجزا قرار دیا جاتا ہے۔السی تیل کے صحت پر حیران کُن فوائد دوسری جانب بیوٹیشنز کا بھی کہنا ہے کہ میک اپ کا اچھا لگنے کے لیے سب سے پہلے جِلد کا قدرتی طور پر اچھا اور صحت مند ہونا ضروری ہے ورنہ میک اپ کے بعد بھی خوبصورت لگنا ناممکن ہے۔ایسی صورت میں مستقبل قریب میں دُلہن بننے والی یا پھر شادی یا کسی بھی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد بھی اگر اپنی غذا میں وٹامن سی اور اومیگا تھری کا استعمال بڑھا دیں تو اس کے نتائج متاثر کُن ثابت ہو سکتے ہیں۔ یا دلُہن بننے والی ہیں، ایسی صورت میں ایک سے ڈیڑھ مہینہ پہلے ہی ایک مارننگ ڈرنک کا باقاعدگی سے استعمال شروع کر دیں جس سے ناصرف جسمانی اعضاء سے مضر صحت مادوں کی صفائی ممکن ہوگی، ساتھ میں اضافی وزن میں کمی بھی آنےروزانہ 2 کیلے کھانے کے صحت پر حیرت انگیز اثراتنہار منہ اُبلا ہوا انڈا کھانا کیوں ضروری ہے؟ادرک، لیموں، دار چینی، زیرہ، کالی مرچ کے حیران کُن فوائدفولک ایسڈ خواتین کی صحت کیلئے ناگزیر قرارصحت مند اور خوبصورت جِلد کے حصول کے لیے ایک گھنٹے کے لیے ایک چمچ چیا سیڈز کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں، ایک گھنٹے بعد اس میں ایک عدد لیموں کا رس شامل کریں اور ناشتے سے ایک گھنٹہ قبل استعمال کر لیں۔اس مارننگ ڈرنک سے ناصرف اسکن صاف شفاف ہوگی بلکہ مرجھائے بالوں اور ٹوٹتے ناخنوں کی صحت اور خوبصورتی بحال ہو جائے گی۔ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ اگر اس ڈرنک کے استعمال کے ساتھ غذا میں زیادہ سے زیادہ کچی سبزیوں کا استعمال، باہرکے کھانوں اور مرغن غذاؤں سے پر ہیز اور روزانہ آدھا گھنٹے چہل قدمی بھی کر لی جائے تو آپ کو آنے والی تقاریب میں خوبصورت لگنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر