پرچم کشائی کے دوران بھارتی جھنڈا ٹوٹ کرنیچے آ گرا

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز): کانگریس کی پرچم کشائی کی تقریب میں فضا میں لہرانے کی کوشش کے دوران بھارتی جھنڈا نیچے آ گرا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس کے 137 ویں یوم تاسیس کی تقریت کے موقع پر پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے قومی پرچم لہرانے کی کوشش کی تاہم بھارتی جھنڈا کھمبے پر لہرانے کے بجائے گر گیا۔جس کے بعد ایک کارکن نے زمین پر گرے جھنڈے کو سیڑھی کی مدد سے کھمبے پر چڑھ کر لہرایا۔ اس موقع پر راہول گاندھی سمیت پارٹی کے اہم عہدیدار بھی موجود تھے۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔ کانگریس کے مخالفین نے اس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ پرچم نہیں سنبھال سکتے وہ ملک کیسے سنبھالیں گے۔دوسری جانب کانگریس کے حامیوں نے واقعے کو ناخوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلطی ہے جس پر غداری کے سرٹیفیکٹ تقسیم نہ کیے جائیں۔ کانگریس سے بڑھ کر ہندوستانی کون ہوگا۔یاد رہے کہ 3 سال قبل بھارت کے قومی دن کے موقع پر وزیر داخلہ امیت شاہ پرچم کشائی کی سرکاری تقریب میں جھنڈا لہرانے کی کوشش کے دوران پرچم کو زمین پر گرا چکے ہیں جس پر انھیں کافی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



  تازہ ترین   
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر