حکومت نے صنعت کاروں کا بجلی گھروں کی گیس بحال کرنے کا مطالبہ مان لیا

لاہور (نیشنل ٹائمز): سوئی ناردرن گیس کمپنی نے مذاکرات کے بعد کیپٹو پاور سیکٹر اور بجلی گھروں کی گیس مشروط طور پر بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ برآمدی صنعت کا پہیہ رواں رکھنے کے لیے حکومت ، صنعتی شعبے اور سوئی نادرن گیس کمپنی لمیٹیڈ نے بجلی گھروں کو گیس کی ترسیل دوبارہ سے فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ کیپٹو پاور سیکٹر کو بدھ، 29 دسمبر کی صبح سے گیس فراہمی شروع کردی جائے گی، موسم سرما میں گھریلو صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر پاور سیکٹر کو گیس مخصوص کوٹے کے مطابق دی جائے گی۔ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق صنعت کاروں کی جانب سے ٹیرف کے حوالے سے لیے گئے عدالتی آرڈر کو واپس لینے کی یقین دہانی کے بعد ہی گیس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سوئی ناردرن گیس لمیٹڈ نے لوڈ منیجمنٹ پروگرام کے تحت کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی 15 دسمبر سے معطل کردی تھی ، جس کے بعد ٹیکسٹائل سے وابستہ صنعت کاروں نے درآمدی صنعتیں احتجاجاً بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔بعد ازاں حکومتی اراکین اور صنعت کاروں کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے، جس کے بعد دونوں فریقین نے لوڈ مینجمنٹ پروگرام کو منظور کرتے ہوئے پر عمل درآمد کرنے کی رضا مندی ظاہر کی تھی۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر