دنیا بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہے، صدر عارف علوی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا۔صدر عارف علوی نے بھارت میں نوبل انعام یافتہ خاتون مدر ٹریسا کے خیراتی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد کیے جانے پر اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مدرٹریسا کے خیراتی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد کیے جانے سے فاشسٹ ہندوتوا ملک کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے ابھر کر آرہا ہے۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ قانون ہاتھ میں لے کر مشتعل ہندو گروہوں نے کئی بھارتی علاقوں میں کرسمس تقریبات میں خلل ڈالا۔اُن کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتہاپسندوں نے سانتا کلاز کا پتلا جلایا اور کرسمس تقریبات اور مذہب بدلنے کیخلاف نعرے لگائے۔ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کےساتھ عیسائیوں پر بھی انتہا پسندوں کے حملے جاری ہیں، حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے نوبل انعام یافتہ مدر ٹریسا کے فلاحی ادارے کے بھارت بھر میں تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔پیر کو مدر ٹریسا مشنری آف چیریٹی نے بھارت بھر میں اپنے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تنظیم کے غیرملکی فنڈز کے اکاؤنٹ کو آپریٹ نہ کریں کیونکہ بھارتی وزارت خارجہ نے بیرون ملک سے فنڈز کی وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکار کردیا ہے۔کیتھولک تنظیم بھارت میں 240 سے زائد ادارے چلا رہی ہے، جہاں یتیم، بے سہارا اور ایڈز کے مریض رہتے ہیں اور انہیں مفت سہولیات میسر ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر