’ آپ جادوگرنی ہیں‘، یاسر کا شادی کی دوسری سالگرہ پر دلچسپ پیغام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین اپنی شادی کی دوسری سالگرہ آج منارہے ہیں۔سوشل میڈیا پر یاسر نے اقرا کے ہمراہ شادی کے روز لی گئی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت پیغام دیا۔یاسر نے اقرا کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’ یہ دو سال کیسے گزرے صرف میں جانتا ہوں‘ اس کے بعد انہوں نے ایموجی کے ساتھ آگے لکھا کہ ’میرا مطلب ہے کہ پتا بھی نہیں چلا‘۔یاسر نے لکھا ’شادی کیا چیز ہوتی ہے سمجھ آگیا، میرا مطلب ہے کہ شادی کتنی خوبصورت ہوتی ہے یہ سمجھ گیا، ڈر کے مارے ایک ’شیر‘ یاد آگیا‘۔ادکار نے اپنی پوسٹ میں ’شیر‘ کی دو مختلف ایموجی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اقرا سے کتنا ڈرتے ہیں جب کہ یاسر نے اپنی پوسٹ میں اقرا کو جادوگرنی بھی کہا۔معروف کامیڈین نے لکھا کہ ’آپ نے مجھے ہر خوشی دی، آزادی کا کیا ہے 1947 سے پہلے بھی لوگ جی رہے تھے نا، آپ کے آنے سے ایک رونق (ہر وقت کا شور شرابہ ) آگئی ہے‘۔یاسر نے پوسٹ میں اپنی ازدواجی زندگی اور مزید بچوں کے لیے دعا بھی کی اور لکھا کہ ’دعا ہے کہ ایسے ہی ہنسی مذاق میں زندگی گزرے اور آپ کا ساتھ ہمیشہ رہے، کبیر جیسے4 ، 5 کاکے کاکیاں اور بھی ہوں انشا اللہ‘۔یاسر نے اپنی پوسٹ کو مزاحیہ بنانے کے لیے تاریخ بھی غلط درج کی۔یاد رہے کہ اقرا عزیز نے یاسر حسین نے 2019 میں شادی کی تھی دونوں کا اب ایک بیٹا کبیر حسین بھی ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر