میانمار،حکومت کی مذمت پراداکارکو3سال قید بامشقت کی سزا

ینگون(نیشنل ٹائمز): میانمارکے مشہوراداکار اورماڈل پینگ ٹا کون کوفوجی حکومت کیخلاف احتجاج پر3سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمارکے مشہوراداکار اورماڈل پینگ ٹا کون کوفوجی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت اور سوشل میڈیا پر حکومت کی مذمت پر 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔پینگ ٹاکون کے وکیل کے مطابق اداکارکو3 سال قید بامشقت سنائی گئی ہے۔ ان کا خاندان فیصلے کیخلاف اپیل کے بارے میں غورکررہا ہے۔پینگ ٹا کون میانمارکے مشہوراداکار اورماڈل ہیں اوران کے سوشل میڈیا پرلاکھوں پرستارہیں۔پینگ ٹائی کون کی جانب سے سوشل میڈیا پرجاری بیان کے مطابق پینگ کو اپریل میں ان کے گھرسے صبح 5 بجے گرفتارکیا گیا تھا۔ پینگ کی گرفتاری کے لئے 8فوجی ٹرکوں میں 50 فوجی آئے تھے۔میانمارمیں فوجی حکومت نے فروری میں اقتدارسنبھالا تھا۔



  تازہ ترین   
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر