وسیم اکرم نے اپنے کس بچے کو زندگی کا بہترین تحفہ قرار دیا؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق کرکٹر وسیم اکرم نے طویل مدت بعد اپنے تینوں بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹی کو زندگی کا بہترین تحفہ قرار دیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر تینوں بچوں کی ایک تصویر شیئر کی اور بیٹی عائلہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔لیجنڈری کرکٹر نے لکھا کہ ’میرے تمام بچے ایک ساتھ ہیں، یہ میری زندگی کے خوشگوار لمحات میں سے ایک لمحہ ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’میری چھوٹی بیٹی کو سالگرہ مبارک ہو، وہ میری زندگی کے حقیقی تحفوں میں سے ایک ہے، ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں خاص طور پر میں ڈیڈی۔‘یاد رہے کہ وسیم اکرم نے شنیرا سے قبل ہما مفتی سے 12 اکتوبر 1993 کو پسند کی شادی کی تھی۔کراچی سے تعلق رکھنے والی ہما نے وسیم کو پہلی بار لندن میں لنکا شائر کیلئے کھیلتے ہوئے دیکھا تھا۔ دونوں کی دوستی ہوئی جس کے بعد وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کے 2 بیٹے تیمور اور اکبر ہیں ۔انگلش لٹریچر اورسائیکالوجی میں ماسٹر ڈگری رکھنے والی ماہر نفسیات ہما نے کچھ عرصہ شوکت خانم میموریل اسپتال میں بھی کام کیا۔اکتوبر 2009 میں علالت کے باعث لاہورکے اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد وسیم اکرم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ڈاکٹر اور نرس کی موجودگی میں ہما کوسنگا پور لیکرجا رہے تھے کہ ان کی حالت تشویشناک ہوجانے پر بھارت لے جایا گیا جہاں چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد ہما اکرم 42 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں ۔لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر