موت کے وقت انسانوں میں ’دماغی سونامی‘ پیدا ہوتی ہے

کولون جرمنی (نیشنل ٹائمز): اگرچہ ماہرین ایک عرصے سے اس پر غور کررہے ہیں لیکن 2018 میں پہلی مرتبہ انکشاف ہوا کہ دماغ میں ہونے والی عجیب و غریب تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں جس سے دماغی ٹوٹ پھوٹ اور اس سے ہونے والی دماغی موت کو پلٹانا ناممکن ہوجاتا ہے۔ لیکن اب معلوم ہوا کہ ہے کہ دماغ میں برقی کیمیائی (الیکٹروکیمیکل) جھکڑ چلتا ہے جس سے موت واقع ہوجاتی ہے۔لیکن خبر یہ ہے کہ اب چار سال بعد سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ دماغی موت کی وجہ بننے والی سونامی کو روکا بھی جاسکتا ہے۔ لیکن یہ عمل آسان نہ تھا اور اس کا مشاہدہ سب سے پہلے جانوروں پر کیا گیا تھا۔جانوروں میں موت سےقبل صرف 20 سے 40 سیکنڈ پہلے دماغ کی آکسیجن ختم ہونے لگتی ہے۔ اب یہاں دماغ ’توانائی محفوظ کرنے والی حالت‘ یا انرجی سیونگ موڈ میں چلاجاتا ہے۔ اس کے اندر برقی سرگرمی ماند پڑجاتی ہے اور عصبیوں (نیورون) کا باہمی رابطہ منقطع ہوجاتا ہے۔چند منٹ بعد دماغی خلیات کا شیرازہ بکھرنے لگتا ہے۔ اب اس موقع پر برق کیمیائی (الیکٹروکیمیکل) توانائی کی ایک لہر پورے دماغ میں دوڑتی ہے جسے سائنسدانوں نے ’دماغی سونامی‘ قرار دیا ہے جو قشر(کارٹیکس) تک جاتی ہے۔ اس کا ایک اور نامی ڈی پولرائزیشن بھی ہے۔ یہ کیفیت دماغ کی موت ہوتی ہے جسے کسی بھی صورت ٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔اب جرمنی کے پروفیسر ینس درائیر نے نو مریضوں کو دیکھا جو شدید دماغی چوٹ کےباعث ہسپتال میں داخل تھے۔ ان کے مطابق دماغ میں آکسیجن کا بہاؤ رک جانے کے بعد بھی اسے بحال کرکے دماغ کو زندہ کیا جاسکتا ہے۔’ دماغی بہاؤ تھم جانے کے بعد دماغی خلیات میں جمع برق کیمیائی توانائی ایکدم خارج ہوتی ہے۔ اس کے بعد زہریلےمرکبات جمع ہوجاتے ہیں اور دماغ مرتا ہے جس کے بعد خود انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے،‘ پوفیسر ینس نے کہا۔ لیکن وہ کہتے ہیں کہ اس عمل کو لوٹایا جاسکتا ہے۔ایک نئی ٹیکنالوجی ’سب ڈیورل الیکٹروڈ اسٹرپس اینڈ انٹراپیرنکائمل الیکٹروڈ ایریز‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی بدولت مریض کے دماغ میں ڈی پولرائزیشن پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔ اس تدبیر سے دماغ میں آکسیجن کو بحال کرکے سونامی کو ٹالا جاسکتا ہے۔دلچسپ بعد یہ ہے کہ پورے دماغ میں خلوی نقصانات کے بغیر ہی تباہ کن سونامی کو روکا جاسکتا ہے جو آکسیجن کی کمی سے پیدا ہوتی ہے۔اس اہم دریافت سے دماغ میں خون کی کمی اور فالج کے مریضوں کو بھی بحال کرنے میں اہم مدد مل سکے گی اور ایک دن یہ ایجاد قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں معاون ہوگی۔ لیکن اس سے قبل نئی تکنیک پر تفصیلی تحقیق کی ضرورت ہوگی۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر