موسم سرما کی بارشوں میں ہلدی اور ادرک کے استعمال کے فوائد

لام آباد (نیشنل ٹائمز)ہر سال موسم سرما اپنے ساتھ موسمی بیماریوں کا بھی تحفہ ساتھ لاتا ہے جبکہ اس دوران بارشیں جہاں ٹھنڈ میں مزید اضافہ کرتی ہیں وہیں جلدی بیماریوں، نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار بھی بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کی جانب سے سرد موسم کے دوران زیادہ سے زیادہ گرم تاثیر والی غذائیں اور ’نیوٹرا سیوٹیکل‘ یعنی کے اینٹی سیپٹک گرم مسالوں کے استعمال کو بھی بڑھا دینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ماہرین کی جانب سے ادرک اور ہلدی کو کافی اہمیت دی جاتی ہے، سردیوں میں اِن دونوں کا علیحدہ، ملا کر یا شہد کے ساتھ مکس کر کے استعمال کرنے کے متعدد فوائد بتائے جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق سردیوں کے موسم میں ہلدی اور ادرک جیسی جڑی بوٹیوں کا استعمال قوت مدافعت کو مضبوط بنا کر نا صرف بیرونی بلکہ متعدد اندرونی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے، کیوں کہ سائنسی دنیا میں نزلہ زکام اور موسمی الرجیوں کی تا حال کوئی مستند دوا وجود میں نہیں آ سکی ہے اسی لیے دوا کے طور پر صدیوں سے استعمال کی جانے والی قدرتی غذائیں ہلدی اور ادرک کے استعمال سے انسان الرجی پیدا کرنے والے جراثیموں کے حملے سے محفوظ رہتا ہے۔ماہرین کی جانب سے ان دونوں کا قہوہ بنا کر دن میں دو سے تین کپ استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔خالص ہلدی کو سکھا کر یا کچی کو ہی پانی میں پکا کر پیا جا سکتا ہے۔ان دونوں اجزا کو ملا کر اس میں شہد شامل کر کے استعمال کے نتیجے میں نا صرف انسان سردیوں کے دوران متحرک، سردی کی شدت سے محفوظ، جِلدی بیماریوں اور موٹاپے سے محفوظ رہتا ہے۔سردی کی شدت اور اس دوران پھیلنے والی بیماریوں سے بچنے کے لیے دیگر تجاویز مندرجہ ذیل ہیں:ماہرینِ جِلدی امراض کے مطابق سردیوں کا آغاز ہوتے ہی سب سے زیادہ جِلد پر خارش کی شکایت لے کر مریض اسپتال آتے ہیں، یہ بیماری ایک فرد سے پورے گھرانے کو لگ سکتی ہے لہٰذا اس سے بچنے کے لیے گرم کپڑے ،چادریں اور کمبل خوب گرم پانی سے دھو کر سخت دھوپ لگوا کر استعمال کریں۔سردیوں میں خشک ہوا سے ایگزیما کی بیماری بھی بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں جلد خشک ہو کر پھٹنے لگتی ہے، ایگزیما سے بچاؤ کے لیے جلد کو نم رکھیں اور کسی اچھے لوشن کا استعمال کریں۔اس کے علاوہ سردیوں میں سورائسز (Psoriasis ) کی بیماری بھی شدت اختیار کر جاتی ہے جس میں جلدی سوزش، جلد کا سرخی مائل ہو کر ابھرنا، جلد پر خارش زدہ دھبے پڑنا شامل ہے، اس سے محفوظ رہنے کے لیے سگریٹ نوشی سے گریز، ذہنی دباؤ سے پرہیز اور بے مقصد دواؤں کا استعمال کرنے کے بجائے ہلدی یا ادرک کے قہوے سے مدد لی جا سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں کے دوران خوب پانی پینا اور صاف ستھرائی کا خاص خیال بے حد ضروری ہے۔طبی ماہرین کی جانب سے سردیوں میں باقاعدگی سے ہاتھ دھونے اور زیادہ سے زیادہ ایک دن بعد باتھ لینے پر زور دیا جاتا ہے تاکہ جراثیم کو جسم میں داخل ہونے کا موقع نہ ملے اور سردیوں میں پھیلنے والے وائرسز سے بھی محفوظ رہا جا سکے۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر