بھارتی عوام کا سنی لیون کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے نئے گانے سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہوگئے، بھارتی عوام نے اداکارہ کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔سنی لیون کا نیا گانا ’مدھوبن میں رادھیکا ناچے‘ مبینہ طور پر 1960 کا ہندی عقیدتی گانا ہے، جسے اشتعال انگیز انداز میں دوبارہ فلمایا گیا ہے۔اس گانے کا نیا انداز بھارتی عوام کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے اداکارہ کے خلاف کارروائی کرنے اور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی شہریوں کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس گانے پر شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ایک صارف نے اس حوالے سے لکھا کہ’وہ سنی لیون کی گرفتاری اور بگ باس میں اس گانے کی تشہیر کے لیے مدعو کرنے پر سلمان خان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہیں‘۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ’سنی لیون کو گرفتار کیا جائے اور (مدھوبن میں رادھیکا) گانے کی ویڈیوکو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کیا جائے، یا اس گانے کو بنانے والے قانونی کارروائی کا سامنا کریں‘۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر