رمیز اجہ 1992ء ورلڈ کپ اور عمران خان کی قیادت کی مثال دینا چھوڑ دیں، عاقب جاوید بھی برس پڑے

لاہور (نیشنل ٹائمز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے عاقب جاوید نے کہا ہے کہ رمیز اجہ 1992ء ورلڈ کپ اور عمران خان کی قیادت کی مثال دینا چھوڑ دیں ، اب آگے دیکھنا چاہیے ۔ ایک انٹرو یومیں عاقب جاوید نے کہا کہ خدارا چیئرمین پی سی بی اب دو چیزیں چھوڑ دیں، ایک 1992ء ورلڈ کپ اور دوسرا عمران خان کی قیادت کی مثال دینا۔انہوںنے کہاکہ اب ہمیں آگے دیکھنا چاہیے، 1992 کا پانچواں ورلڈکپ اب ماضی کا قصہ بن چکا ،عمران خان ایک بہترین کپتان تھے، اس میں کوئی شک نہیں، البتہ ہر کوئی ان جیسا نہیں لگ سکتا، نا بن سکتا ہے۔عاقب جاوید نے استفسار کیا کہ عمران خان جیسی شخصیت اور قیادت کوئی دوسرا کیسے کر سکتا ہے؟سابق فاسٹ بولر نے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور سارو گنگولی کا نام لیتے ہوئے سوال کیا کہ وہ عمران خان جیسے کپتان کیسے بن سکتے ہیں؟ لہٰذا ہمیں اب اس طرح کی باتیں کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔پاکستان کے لئے 1989 سے 1998 تک 22 ٹیسٹ اور 163 بین الا اقوامی ون ڈے کھیلنے والے عاقب جاویدنے کہا کہ بابر اعظم بورڈ کی سطح پر تبدیلی اور ٹیم مینجمنٹ بدلنے کے بعد بہتر فیصلے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ رمیز حسن راجا کے چیلنجز ابھی ان کے منتظر ہیں، البتہ انھیں بورڈ کی سطح پر معاملات دوست انداز میں چلا نے کے لئے عملی اقدامات کیساتھ ایسے فیصلے کرنے ہو ں گے، جو مثال بنیں۔چیئر مین پی سی بی کی جانب سے ’ڈراپ ان پچز‘ کے آئیڈیا کی ایک بار پھر مخالفت کرتے ہو ئے 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن عاقب جاوید نے کہاکہ ایسی پچز ان اسٹیڈیمز میں نصب کی جا تی ہیں، جہاں ایک سے زیادہ کھیل منعقد ہوتے ہیں، پاکستان میں اس فارمولے کے متعلق ان کی بات سمجھ سے باہر ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر