والدین کی دعاؤں کے صلے میں حریم شاہ جیسی بیوی ملی، بلال شاہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی مقبول اور متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے کہا ہے کہ ان کے والدین کی دعاؤں کے صلے میں انہیں حریم شاہ جیسی بیوی ملی۔پاکستانی سیاست اور میڈیا میں ہلچل مچانے والی پاکستان کی متنازع ترین ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پہلی بار اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ بلال شاہ کی کن خوبیوں سے متاثر ہیں۔ اس کے علاوہ بلال شاہ نے بھی حریم شاہ کی خوبیوں کے بارے میں بتایا۔ حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے کہا میں خدا کا شکر اداکرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت اچھا جیون ساتھی دیا۔ حریم اچھے کردار کی، خیال رکھنے والی مخلص لڑکی ہے۔ یہ صرف میرے ماں باپ کی دعاؤں کا صلہ ہے کہ مجھے اتنا چھا جیون ساتھی دیا میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکرادا کرتا ہوں۔حریم شاہ کے شوہر رہتے تو کراچی میں ہیں لیکن ان کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ حریم اور بلال شاہ کی ملاقات کیسے ہوئی اور شادی پسند کی تھی یا والدین کی؟ اس سوال کے جواب میں بلال نے کہا ہماری لو پلس ارینج میرج ہے۔حریم شاہ نے اپنی شادی کے حوالے سے کہا کہ ہماری شادی کو کئی ماہ ہوچکے ہیں لیکن شادی سے پہلے ہماری نہ زیادہ ملاقاتیں ہوئی تھیں اور نہ ہی فون پر بات ہوتی تھی۔ بس جب ہماری ملاقات ہوئی تو ہمیں لگا کہ ہم دونوں کو شادی کرلینی چاہئے۔ بلال سے شادی کرنے پر میرے گھر والے بھی خوش تھے اور ان کی رضامندی شامل تھی۔ لہذا میں نے اپنی فیملی کی وجہ سے انہیں قبول کیا اور ہماری شادی ہوئی۔حریم شاہ نے اپنے شوہر کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر اچھے، کیوٹ، معصوم، اپنے کام سے کام رکھنے والے سنجیدہ شخص ہیں۔ حریم نے کہا مجھے منشیات لینے والے، اسموکنگ کرنے والے لڑکے نہیں پسند تھے اور بلال نہ اسموک کرتے ہیں، نہ نشہ کرتے ہیں، نہ کسی کی غیبت کرتے ہیں، نہ فضول بولتے ہیں۔ حریم شاہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کی شخصیت میں کوئی خامی نہیں۔وہیں انٹرویو کے دوران بلال شاہ نے بتایا کہ انہوں نے حریم شاہ کو ہر چیز کی آزادی دی ہوئی ہے اور ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی۔ حریم شاہ نے آج تک ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے مجھے سر جھکانا پڑے۔ جس دن سے میں نے حریم سے شادی کی ہے اس دن سے لیکر آج تک انہوں نے کہیں میری نظریں جھکنے نہیں دیں۔حریم شاہ کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی تھی۔ حریم نے بتایا کہ میں شادی بہت سکون اور خاموشی سے کرنا چاہتی تھی، دکھاوا کرنا نہیں چاہتی تھی، لوگ شادیوں میں دکھاوا کرتے ہیں اسراف کرتے ہیں میں یہ سب نہیں چاہتی تھی۔بلال شاہ نے کہا کہ انہیں دو بچے پسند ہیں جب کہ حریم کا کہنا ہے کہ انہیں بچے بہت سارے پسند ہیں پوری کرکٹ ٹیم ہونی چاہئے۔ ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے اسلامی نام رکھیں گی۔بلال شاہ نے حریم شاہ کے بارے میں کہا کہ یہ بہت بیوقوف ہیں بہت جلد ہر کسی پر بھروسہ کرلیتی ہیں، لہذا میں انہیں سمجھاتا ہوں کہ فوراً ہر کسی پر بھروسہ نہیں کرتے۔ان نے حریم شاہ سے پوچھا چند ماہ پہلے آپ نے کہا تھا کہ آپ کی شادی رکن سندھ اسمبلی سے ہوئی ہے اور وہ سیاستدان ہیں؟ اس سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا بلال شاہ کا تعلق بھی سیاست سے بہت گہرا ہے۔ اور اس وقت جو میں نے کہا تھا کہ میرے شوہر وزیر ہیں تو وہ میں نے صرف لوگوں کو چھیڑنے اور شغل میلہ لگانے کے لیے کہا تھا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر