اومی کرون کے خلاف بوسٹر ڈوز کی تیاری، دوا ساز کمپنی نے خوش خبری سنادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کرونا ویکسین تیار کرنے والی برطانوی کمپنی موڈرنا نے اومی کرون کے خلاف بوسٹر خوراک چند ہفتوں میں تیار کرنے کا عندیہ دے دیا۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسٹیفن بینسل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ موڈرنا کو اومی کرون ویئریئنٹ کے خلاف بوسٹر ڈوز بنانے میں کوئی مسائل یا پریشانی کا سامنا نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم آئندہ چند ہفتوں میں اومی کرون کے خلاف بوسٹر ڈوز تیار کرنا شروع کردیں گے، جو نئے ویریئنٹ کے خلاف مؤثر اور مفید ہوگی۔موڈرنا پُرامید ہے کہ وہ آئندہ برس کے آغاز پر بوسٹر ڈورز کے کلینیکل ٹرائلز کا آغاز کردے گا اور یہ ویکسین تیزی سے پھیلنے والے اومی کرون کا زور توڑ دے گی۔بینسل کا کہنا تھا کہ ہمیں بوسٹر ڈوز بنانے کے لیے بڑے نہیں بلکہ معمولی اقدامات کرنا ہوں گے، جو ایک سے دو ہفتوں میں مکمل ہوجائیں گے ابھی اس حوالے سے ماہرین اہم معلومات کا انتظار کررہے ہیں جو دوا کی تیاری میں بہت زیادہ مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر