میری بیماری کے دوران سیف علی خان ہوٹل میں مقیم رہے، کرینہ کپور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کورونا کے اومی کرون ویرینٹ سے صحتیاب ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور جو رواں ماہ کے آغاز میں ایک تقریب میں شرکت کے باعث کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا شکار ہوئیں تھی ،آج اُن کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے اور قریبی دوست امریتا اروڑا کے کورونا وائرس سے نجات کی خبر شیئر کی۔انہوں نے ساتھ ہی یہ انکشاف بھی کیا کہ سیف علی خان نے میری بیماری کے دوران ہوٹل قیام کیا، صرف اپنے خاندان کی صحت کی خاطر انہوں نے صبر کا مظاہرہ کیا۔کرینہ کپور نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اب جب کہ وہ وبا سے صحتیاب ہوچکی ہیں تو اپنے بچوں تیمور اور جیہ کو خوب پیار کریں گی۔بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے نجات اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کی محبت اور دعاؤں کے بدولت ممکن ہوئی ہے، جس پر اُن کا شکر ادا کرتی ہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ میں نے اور امریتا اروڑا نے کر دکھایا، اس ڈرا دینے والے دورانیے میں میری پیاری بہن نے بہت معاونت کی، اس کی شکر گزار ہوں۔کرینہ کپور نے اس موقع پر جہاں سب کا شکریہ ادا کیا وہیں پر اپنے شوہر کو بالکل بھی نہ بھولیں، جو اس دورانیے میں ایک ہوٹل کمرے میں مقیم رہے اور صبر کے ساتھ وقت گزارا۔انہوں نے پوسٹ میں سب کو کرسمس کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی تجویز دی کہ اپنے بچوں کو اس انداز میں پیار کریں، جیسا پہلے کبھی نہیں کیا۔کرینہ کپور اور امریتا اروڑا کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد سیف علی خان کا گھر سیل کردیا گیا تھا، لاک ڈاؤن میں کرینہ کپور نے اپنے قرنطینہ کی تصویری جھلک شیئر کی تھی، ایسی ہی ایک تصویر میں سیف علی خان اُن سے طویل فاصلے پر تھے۔کرینہ کپور نے قرنطینہ کے باعث تیمور کی سالگرہ مس کردی تھی تاہم انہوں نے اپنے بیٹے کی ایک پرانی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر