آریان کی ضمانت کے بعد شاہ رخ خان کا فلموں سے متعلق بڑا فیصلہ

ممبئی(نیشنل ٹائمز):: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے منشیات کیس میں بیٹے آریان خان کو ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد زیرِ التوا فلمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایک بھارتی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان بیٹے آریان خان کو رہائی اور ہفتہ وار حاضری سے استثنیٰ ملنے کے بعد پُرسکون ہوگئے ہیں اور انہوں نے اب دوبارہ فلم نگری کی طرف لوٹنے کا ارادہ کرلیا ہے۔شاہ رخ خان بہت جلد سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ میں ایک خصوصی سین کی شوٹنگ کے لیے ممبئی کے یاش راج اسٹوڈیو کا دورہ کریں گے۔ اداکار کے لیے 12 روز کا شیڈول طے کیا گیا ہے۔اس کے بعد شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کے لیے اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور دیگر کے ہمراہ بیرون ملک جائیں گے جہاں گانے کے علاوہ فلم کے کچھ خاص لمحات کی شوٹنگ بھی متوقع ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر